بعض لوگ جو حسد نظر یا آسیب جیسی بیماری میں مبتلا ہیں ، اور علاج کروا کروا کے تنگ آچکے ہیں ، شفا سے مایوس ہو چکے ہیں یہ بھول چکے ہیں کہ صبر کے ساتھ مدد آتی ہے ، ہر پریشانی کے بعد آسانی ہے ۔ ایسے لوگوں کے لیے چند مشورے اور نصیحتیں درج ذیل ہیں:
1۔ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جاو ، پریشانی مصیبت ہمارے ہی گناہوں کی وجہ سے آتی ہیں اور توبہ کرنے سے مصیبت اٹھا لی جاتی ہے۔
2۔ بے پردگی اور فیشن سے بچو ۔ اونچی ہیل کے جوتے پہننا چھوڑ دو ۔فیشنی برقعے پہننے سے بچو ، غیر محرموں سے چہرہ چھپاو ۔ کیونکہ عاشق جن اور شیطان جن ایسے لوگوں کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ جیسے آدمی عورت سے فتنہ محسوس کرتے ہیں ایسے ہی جنات بھی عورتوں سے فتنے میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ اگر علاج کروانے سے عاشق جن نکل بھی جائے تو کوئی اور جن پھر عشق میں مبتلا ہر کر داخل ہو سکتا ہے اس لیے اپنے گھر میں ، بہن بھائیوں کے سامنے ، رشتہ داروں کے سامنے تنگ اور چھوٹے کپڑے پہننے سے بچیں کیونکہ صرف خاوند کے سامنے ہر طرح کے کپڑے پہن سکتے ہیں جبکہ محرم رشتہ داروں کے سامنے جسم کا اتنا ہی حصہ کھول سکتے ہیں جتنا عرفہے ۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ عورت کا عورت سے ستر ناف سے گھٹنوں تک ہے وہ غلط کہتے ہیں کیونکہ قرآن و حدیث سےاس کی کوئی دلیل نہیں ۔۔ عورتوں کو چاہیے کہ شادی بیاہ میں بھی کھلے ڈھلے ، جسم کو ڈھانپنے والے کپڑے پہنیں جس میں سے جسم ظاہر نہ ہو ۔ اور ایسی شادی جس میں گناہ ہوں گانے بجانے ہوں یا مرد و خواتین کا الگ الگ انتظام نہ ہو ایسی شادی میں جانے س اجتناب کریں ۔
3۔ گانے سننے اور ٹی وی کمپیوٹر پر گندے فحش پروگرام دیکھنا شیطان و جنات کے قریب کرتے ہیں۔
4۔ جادوگر سے کبھی علاج نہ کروایں نہ ان سے جو جنات سے مدد لیتے ہیں ۔ کیونکہ ایسے لوگوں کے پاس جانے سے علاج کی بجائے اور ہی جنات چمٹ جاتے ہیں
5 ۔ اکیلے نہیں سونا چاہیے ۔ نہ ہی ننگے ہو کر سونا چاہیے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔
6۔تمام اذکار کی پابندی کریں
7۔ عاشق جن اگر چمٹا ہوا ہے تو اس پر انحصار نہ کریں (بعض عورتوں پر جن عاشق ہوتا ہے اور وہ اس جن سے جنسی لطف اندوزی محسوس کرتی ہیں ، علاج تو کروانا چاہتی ہیں لیکن وہ اپنے ساتھ ہونے والی جنسی عمل سے لطف اندوز ہونا پسند کرتی ہیں خاس طور پر جنسی خواب) ایسی حالت میں جن مزید مضبوط ہوجاتا ہے۔
8۔ جنات سے شادی کی تمنا نہ کریں ، اس کے نتائج اچھے نہیں ہوتے ۔
9۔ رقیہ شرعیہ پابندی سے پڑھیں اور ذم الفاحشہ والی آیات بار بار پڑھیں کیونکہ بعض لوگوں کو تو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ مریض ہیں۔
10 ۔ شیطانی وسوسوں کے آگے ہار نہ مانیں قرآن و حدیث پر عمل کریں اپنے نفس کی خواہشات کے آگے کمزور نہ پڑیں۔
11۔ نمازوں کو پابندی کے ساتھ ان کے وقت ہر ادا کریں ، نماز کر بعد اذکار کی پابندی کریں۔
12 ۔ صبح و شام کے اذکار پابندی کے ساتھ پڑھیں
13ہر روز سورہ بقرہ پڑھیں یا کم از کم تین دن میں سورت بقرہ لازمی ختم کریں۔
14 ۔ لوگوں پر ظلم کرنے سے بچیں ، عین ممکن ہے کہ جو مصیبت آپ پر آئی ہے کسی مظلوم کی بددعا کی وجہ سے آئی ہو۔
15 ۔ آپ جتنا بھی مصروف ہوں پھر بھی اللہ کی عبادت کے لیے ٹائم نکالیں ۔ حدیث قدسی میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ۔ اے ابن آدم میری عبادت کے لیے فارغ ہو میں تیرے دل کو غنی کر دوں گا غربت ختم کردوں گا اور اگر میرے عبادت کے لیے وقت نہ نکالا تو تیرا دل مصروف کردوں گا تیری غربت کبھی ختم نہیں ہوگی۔
سائل پوچھتا ہے کہ میں نے بہت جگہ سے علاج کروایا ، طرح طرح کا علاج کیا لیکن میرا مسئلہ پھر بھی حل نہیں ہوتا؟
پیارے بھائی اپنے علاج کو جاری رکھیں ، جو باتیں اوپر آپ نے پڑھیں ان غور سے پڑھو اور عمل کرو ۔ ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ بعض امراض کو سخت علاج کی ضرورت ہوتی ہے مثلا ہم عمومی طور پر کہتے ہیں کہ یہ تیل دن میں دو دفعہ لگانا ہے لیکن بعض حالات میں یہی تیل 15 دفعہ بھی لگانا پڑھ جاتا ہے۔ بعض لوگوں کو ایک دفعہ سورت بقرہ کافی نہیں ہوتا کیونکہ انکا مرض بہت بڑھ چکا ہوتا ہے اسلیے ہم اس کو ۳ دفعہ یا ۵ دفعہ سورت بقرہ پڑھنے کو دیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ حجامہ لگوانا ، خروع کا تیل پینا مختلف چیزوں سے نہانا بھی علاج میں شامل ہوتا ہے۔ غرض یہ کہ جتنا علاج کریں گے اتنا ہی فائدہ ہوگا۔
ایک آدمی پر 4 قسم کے جادو تھے وہ ہر روز سورت بقرہ پڑھتا اور شیخوں س دم کرواتا تھا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ دو سال تک یہی علاج کیا پھر ہم نے اسکا علاج بدل دیا اسے دن میں کئی دفعہ سورت بقرہ پڑھنے کو کہا ، زیت خروع ، حجامہ،نمک اور بیری کے پتوں سے نہانے کا کہا یہاں تک کہ اللہ نے اسے شفا دے دی