کیا جن انسان کے جسم میں داخل ہوتا ہے یا باہر رہ کر ہی نقصان پہنچاتا ہے؟
ابن تیمیہ فرماتے ہیں : ائمہ مسلمین میں سے کوئی بھی جن کے انسان میں داخل ہونے کا انکار نہیں کرتا ۔ جو انکار کرے اور یہ دعوی کرے کہ شریعت بھی اس امر کا انکار کرتی ہے تو اس نے شریعت پر بھی جھوٹ بولا ۔ شرعی دلائل سے اس امر کا انکار ثابت نہیں ۔ بلکہ ایک نظر آنے والی حقیقت کا انکار کیا بھی کیسے جا سکتا ہے؟ شیطان جب کسی بندے کی زبان سے بات کرے ، اس کی زبان بھی بعض اوقات الگ ہوتی ہے ، لہجہ بھی بدلا ہوا ہوتا ہے ، سٹائل بھی اس بندے کا نہ ہو ۔ بلکہ شیطان اس بندے کی زبان سے ایسی ایسی باتیں کہہ جاتا ہے جسے وہ بندہ خود بھی نہیں جانتا۔ مریض اپنے جسم میں شیطان کی تیزی کو محسوس کرتا ہے ۔ بعض اوقات شیطان انسان کی عقل وفکر پر حاوی ہو جاتا ہے ۔ جسم کے اعضاء اپنی مرضی کے بغیر غیر طبیعی حرکت کرتے ہیں۔اس لیے جو بھی جن کے انسان میں داخل ہونے کا انکار کرے ، ائمہ اہل السنة والجماعة کی مخالفت کرے اسے چاہیے قرآن و سنت سے اس بات کی دلیل پیش کرے۔
جن کے انسان کے جسم میں داخل ہونے کی کتنی اقسام ہیں؟
1۔گروہ کا چمٹنا ۔ یہ شیطان ہوتے ہیں جو انسان کو تکلیف دیتے ہیں غصہ دلاتے ہیں ، گناہ کرواتے ہیں ﴿مفسرین کی مختلف تفسیر ہے اس بارے میں﴾
2۔جن کا چمٹنا ۔ یہ اصلی جن کا چمٹنا ہے ۔ جن انسان کے جسم میں دن یا رات کے کسی حصے میں داخل ہو جاتا ہے پھر نکل جاتا ہے پھر اگلے دن داخل ہو جاتا ہے یا ہفتے ،مہینے یا سال بعد داخل ہو جاتا ہے ۔ یانکلنے کے بعد پھر نہیں لوٹتا ۔
3۔ مسلسل چمٹے رہنا ۔ جن انسان کے جسم کے کسی عضو میں رہنے لگ جاتا ہے جیسے پیٹ سر پنڈلی رحم کمر یا پورے جسم میں سر سے لے کر پاوں تک گردش کرتا رہتا ہے ۔ دن ہو یا رات یہ اس انسان کا ساتھ کسی صورت میں نہیں چھوڑتا
4 ۔خارجی طور پر جن کا چمٹنا ؛شیطان انسان پر جسم کے باہر سے متسلط ہوتا ہے ۔ ہمیشہ یا کبھی کبھی ۔ جن کبھی انسان یا حیوان کی شکل اختیار کر لیتا ہے ، یا انسان کے کندھے پر سوار ہوجاتا ہے جس سے انسان کو حرکت کرنا مشکل ہو جاتی ہے ۔ یا دل میں تنگی وسوسہ غصہ پیدا کرتا ہے ۔ یا انسان جب سونے لگتا ہے تو دماغ پر حرکت کرنے والے حصے پر دباو ڈالتا ہے جس سے انسان حرکت سے عاجز آجاتا ہے ۔نہ بول سکتا ہے نہ چیخ سکتا ہے نہ ہل سکتا ہے اسی کو ﴿جاثوم﴾ کہتے ہیں۔ یا شیطان چھوٹے جانور کی شکل اختیار کر لیتا ہے جو انسان کے کپڑوں پر اور جسم پر چلتا ہے ۔ اس کو نقصان بھی پہنچا دیتا ہے ،بعض اوقات ایسا ڈراتا ہے کہ انسان سو نہیں سکتا۔یا جن خوبصورت عورت کی شکل میں حاضر ہو کر انسان سے جماع کی خواہش کرتا ہے اس قسم کے مریض پر رقیہ پڑھتے ہوئے نیت جن ہو بھگانے کی اور انسان کی حفاظت کی اور سحر زائل کرنے کی ہونی چاہیے۔
5۔جنات متعدی: شیطان اگر کسی انسان پر چمٹا ہوا ہے ، تو کسی بھی سبب کے تحت وہ اس کے ساتھ رہنے والے انسان پر بھی متسلط ہو جاتا ہے ۔ اس طرح اپنے شر سے دو لوگوں کی زندگی خراب کرتا ہے اسی لیے اس متعدی کہتے ہیں ۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ وہی شیطان جو ایک شخص میں ہے وہی دوسرے کو نقصان پہنچائے بلکہ اس جن کے ساتھی بھی ہوسکتے ہیں۔
ان کے بھی طبقات ہیں
عام جن ، مردہ جن اور عفریت جن
کون سے جنات انسان کے جسم میں داخل ہوتے ہیں؟
نظر کی حفاظت کرنے والے : یہ جنات نظر لگنے سے داخل ہوخل ہوتے تاکہ نظر کو باہر نکلنے سے روک سکیں ، عام طور پر یہ جنات مردہ یاعفریت ہوتے ہیں۔ ان کے علاج کے بارے میں پہلے ہم نظر و حسد والے صفحے میں بتا چکے ہیں ۔
2۔جادوگر کے خادم یہ جادو کی جسم میں حفاظت کے لیے داخل ہوتے ہیں ۔ تاکہ جادو کبھی ختم نہ ہوسکے۔
3 ۔عاشق جن ۔ جن اپنی مخالف صنف میں اس لیے داخل ہوتا کہ وہ اسے پسند آ جاتی ہے۔ عام طور پر حوض میں رہتا ہے ، اور ہر وہ کام کرتا ہے جس سے وہ معاشرت کر سکے ۔ شادی سے منع کرتا ہے ، عورت کا حمل نہیں ٹھہرنے دیتا،یا اس کے دل میں خاوند کی نفرت بھر دیتا یے ۔ اگر عورت جن انسان آدمی کو چمٹ جائے اس کے بارے میں ہم الگ سے بات کریں گے۔
4۔تکلیف دہ جن : یہ جنات اس لیے داخل ہوتے ہیں کہ انسان سے انجانے میں جنات کو تکلیف پہنچی ہوتی ہے ۔ جیسے کسی جن پر گرم پانی گرا دیا ہو ، یا جنات کا ڈرایا ہو جیسے دروازے زور سے بند کیے ہوں تو جنات انتقام لینے کے لیے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔
5۔زار: یہ جنات ناچ گانے کی محفلوں سے داخل ہیں ، ان جنات کو نکالنا زیادہ مشکل ہوتا ہے کیوں کہ ان کا شیطان زیادہ قوی ہوتا ہے۔
6۔قرین کو چمٹنا: قرین کو جن چمٹ جاتا ہے جس کے وجہ سے انسان کو وسوسہ اور نیگٹو سوچ میں مبتلا کر کے تکلیف پہنچاتے ہیں ۔
جنات انسانوں کے جسم میں کیوں داخل ہوتے ہیں ؟ جنات انسان سے کیسے تنگ ہوتے ہیں اور انسانوں کو جوابا تنگ کرتے ہیں؟
کچھ وجوہات درج ذیل ہیں:
1)انسان کو نظر یا حسد لگی ہو ۔ اس سے جسم میں دائرہ بن جاتا ہے جس سے شیطان جسم میں داخل ہوجاتا ہے۔بعض اوقات نظر کی حفاظت کرتا ہے تاکہ نکل نہ سکے ۔
2)جادو:جادوگر اپنے خادمو کو انسان پر تسلط کے لیے بھیج دیتا ہے ۔ جادو جیسا جیسا پراناہوتا جاتا ہے جادوگر کا خادم جس جسم میں رہ رہا ہوتا ہے اسے اس جسم سے انسیت ہو جاتی ہے بلکہ بعض اوقات اسے اس انسان سے عشق ہو جاتا ہے اس طرح وہ عاشق جن میں تبدیل ہوجاتا ہے۔خاص کر اگر عورت ہر جن ذکر ہو یا آدمی پر انثی جن ہو ۔ اور جادو میں اکثر یہی ہوتا ہے،
3)اللہ سے دوری ، نمازوں کا چھوڑنا ،گناہوں میں ڈوب جانے سے انسان کا قابو کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
4)انسان کا جنات کے ساتھ تعامل کرنا ، یا جنات کو پکارنا ، یا جنات کے بارے میں باتیں کرنا ، یا جنات کی تمنی کرنے سے بھی جنات انسان پر تسلط حاصل کر لیتے ہیں۔
5)جادوگروں کی کتب پڑھنا ، ان کی ویب سائٹس دیکھنا ۔ یا شیطان کی عبادت کرنے والوں کی کتب پڑھنا اور ویب سایئٹس دیکھنا۔
6)جنسی فلموں اور ویب سائٹس کا مشاہدہ کرنا
7)گانے سننا ، گانے سننے سے جن کو جسم میں داخل ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔
8)ایسی شادیاں جن میں اسلامی اصولوں کا دھیان نہ رکھاجاتا ہو ، عورتیں بےپردہ ہوں ، لڑکی اپنے اذکار پڑھے بغیر عورتوں کے سامنے ڈانس کرے ، جنات جب مریض عورتوں پر حاضر ہوتے ہیں تو اس بات کا اقرار خود یہ کہتے ہوئے کرتے ہیں کہ مجھے خوبصورت لگی اس لیے میں اس میں داخل ہوگیا۔
9)جن کو انسان سے عشق ہوجائے ،جیسے آدمی کو عورت دیکھ کر فتنہ ہوتا یا عورت آدمیکو دیکھ کر فتنے میں مبتلا ہوتی ہے ایسے ہی جنات ہیں اگر کسی جن کو کوئی عورت پسند آجائے تو اس میں داخل ہوجاتا ہے یا جن عورت کو کوئی آدمی پسند آجائے تو وہ اس میں داخل ہو جاتی ہے یا اگر عورت برہنہ ہے ، بسم اللہ پڑھ کر کپڑے نہیں اتارے ، یا برہنہ سو جائے یا بیت الخلا میں بغیر دعا پڑھے جائے ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (انسان اگر بیت الخلا جاتے ہوئے بسم اللہ پڑھ لیں تو جنات سے ان کی شرمگاہیں چھپی رہتی ہیں)
10)زنا ، شراب پینا ، چوری کرنا ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (زانی جب زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا) یعنی اس شخص سے ایمان الگ ہو جاتا ہے جب وہ زنا کرتا ہے یا چوری کرتا ہے یا شراب پیتا ہے ۔ تب شیطان کے لیے اسے پھانسنا آسان ہوجاتا ہے۔
11)کسی جگہ پر اللہ کا نام لیے بغیر پتھر پھینکنا ، اگر جن پر گر جائے تو انتقاما داخل ہوجاتا ہے
12)بیت الخلا میں اللہ کا ذکر کیے بغیر گرم پانی گرا دیا جائے اگر جن پر گر گیا تو انتقامی داخل ہوجاتا ہے
13)اونچی جگہ سے بسم اللہ پڑھے بغیر چھلانگ لگانا ۔ اگر انسان جن پر گر جائے تو جن انتقامی طور پر داخل ہوجاتا ہے۔
14)بیت الخلا کے علاوہ کہیں اور اللہ کا نام لیے بغیر پیشاب کرنا ، اگر جن پر گر گیا تو جن انتقاما اس میں داخل ہوجاتا ہے۔
15)بند دروازے کو زور سے کھولنا ، اللہ کا نام لیے بغیر یا اجازت لیے بغیر ۔ اس طرح اگر جن اندر سو رہا ہوگا تو اسے تکلیف ہوگی پھر انتقاما داخل ہوگا۔
16)شدید ڈر محسوس کرنا ۔ جیسے کوئی کار ایکسیڈنٹ کا شکار ہو اور شدید خوف محسوس کرے تب بھی جنات داخل ہوجاتے ہیں
17)شدید دکھ ، ایسے ہی شدید پریشانی
18)شدید خوشی
19)جنابت کی حالت میں سونا
20)بیت الخلا میں گانا گانا
21)بسم اللہ پڑھے بغیر کیڑے مار دوائی ڈالنا ، اس سے بھی شیطان تنگ ہوتے ہیں اور انتقاما جسم میں داخل ہوجاتے ہیں ۔
22)ہر وقت کی بناو سنگھار ، لڑکیوں کا کثرت سے شیشے کے آگے کھڑے ہونا ۔ ایک عاشق جن خود اقرار کرتا ہے کہ ( جب یہ ٹین ایج میں تھی میں اس وقت اس میں داخل ہوا تھا کیوں کہ یہ اکثر شیشے کے آگے کھڑے ہوکر بناو سنگھار کرتی تھی۔
ایک انسان کو جب رقیہ شرعیہ سنایا جاتا ہے تو وہ غیر ارادی طور پر یا ہنستا ہے یا روتا ہے ۔ یہ کس وجہ سے ہے؟
اس حالت کی دو وجوہات ہیں ۔ یا تو اسے جادو ہے ۔ اس بات کا جاننے کے لیے کہ اسے جادو ہے یا نہیں اس کو رقیہ شرعیہ سنائیں اگر زیادہ روئے تو جادو ہے
یا عاشق جن کا سایہ ہے یہ بات جاننے کے لیے برائی والی آیات پڑھیں
یا دونوں مسائل بھی ہوسکتے ہیں۔
کسی انسان کو کیسے پتا لگے گا کہ اس پر آسیب ہے(کوئی جن چمٹا ہوا ہے)
بہت سے واضح دلائل اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ اس پر آسیب ہے یا نہیں ۔ ان دلائل میں سے ایک بھی پائی جائے تو آسیب ثابت ہو جائے گا ۔
1) خواب میں یہ دیکھنا کہ وہ اونچائی سے گر رہا ہے یا بیڈ اور کرسی سے گر رہا ہے ، پھر خوفزدہ ہوکر اٹھ جانا۔
2)بعض جانوروں کو خواب میں مسلسل دیکھنا ، اور ہر حیوان خاص امر پر دلالت کرتا ہے ۔ جیسے شیر اور چیتے عفریت جن پر دلالت کرتے ہیں ، اونٹ کا خواب میں دیکھنے کا مطلب یہ کہ ضدی شیطان موجود ہے جس کو نکالنا عفریت جن کے نکالنے سے زیادہ مشکل ہے۔بندروں کو دیکھنا عام شیطانوں پردلالت کرتا ہے ۔ ہاتھی کو دیکھنے کا مطلب کہ جن افریقی ہے ۔ سانپ بچھو کاکروچ چیونٹے وغیرہ کو دیکھنے کا مطلب کے عفریت جن ہے ، بلیوں کو دیکھنے کا مطلب عاشق جن ہے ، اور کتوں کو دیکھنے کا مطلب آسیب ہے
3)ہمیشہ ڈراونے خواب دیکھنا
4)نیند میں چلنا یا کھڑے ہونا ۔
5)سمندر کو کثرت سے دیکھنا ، اپنے آپ کو پانی میں ڈوبت ہوئے دیکھنا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ تیرنے والا جن ہے یا جادو کو سمندر میں ڈالا گیا ہے۔
6) کثرت سے اڑتے ہوئے دیکھنے کا مطلب ہے کہ اڑنے والا جن ہے۔
7) قبروں کو کثرت سے دیکھنے کا مطلب ہے کہ جادو قبرستان میں دفن کیا گیا ہے
8)یھودیوں کی عبادت گاہوں کو خواب میں دیکھنے کا مطلب ہے کہ جن یہودی ہے۔
9)کنیسہ اور صلیب کو دیکھنے کا مطلب ہے کہ جن عیسائی ہے۔
10)مستقل سر درد کا ہونا ، سر کے کسی خاص حصے میں درد محسوس ہوتا ہو یا مختلد جگہوں پر درد ، آسیب کی علامت ہے ۔ اس درد میں دوا سے بھی آرام محسوس نہیں ہوتا۔
11)مرگی کے دورے پڑنا
12)جسم کے کسی حصے کا ناکارہ ہوجانا ، یا کسی حصے میں شدید درد کا رہنا ، جس کا ڈاکٹرز بھی علاج کرنے سے عاجز ہوں (جیسے بہرہ ، اندھا ، فالج زدہ)
13)پاوں میں چیونٹیوں کا چلنا محسوس ہو جیسے چیونٹی چل رہی ہے۔
14)دماغ کا منتشر رہنا ، سستی اکتاہٹ اور یاداشت کی کمزوری ، مسلسل وسوسوں میں مبتلا رہنا ، ہر چیز میں شک کرنا ، کسی چیز میں دھیان نہ لگا سکنا۔
15)گندگی پسند کرنا ، لمبے ناخن رکھنا ، باتھ روم ، کوڑے کی جگہ میں بہت دیر تک رہنا ،
16)قرآن اور اذان سننے سے کراہت محسوس کرنا، گانے سننا پسند کرنا
آسیب ہونے کے دلائل یہ بھی ہیں:
فضائی کشتی دیکھنا جادو یا آسیب کی علامت ہے
غبارہ دیکھنا بھی آسیب یا جادو کی علامت ہےجیسا کہ صحیح مسلم کی حدیث میں ہے
تعریف:یہ جن انسان میں محبت عشق شھوت اور خواہشات کی وجہ سے داخل ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ زنا کرتا ہے ، انسان محسوس کرے یا نہ کرے لیکن جن انسان کے ساتھ زنا اور فحش کام کرتا ہے۔
اسباب:
1)نمازوں سےدوری ، حرام کاموں کا ارتکاب کرنا ، گانے سننا ،
2عورتوں میں بےپردگی
۔3جن کو اگر کوئی عورت پسند آ جائے یا جنیہ کو کوئی آدمی پسند آجائے ، تو اس میں داخل ہوجاتے ہیں اگر جن انسان کے جسم میں داخل ہونے سے عاجز ہو تو اس کے جسم میں داخل ہونے کے لیے جادو کردیتا ہے ، عاشق جن اپنے معشوق کو تکلیفیں بھی پہنچاتا ہے بعض اوقات قتل بھی کر دیتا ہے ۔
4محبت کے لیے جادو یا زنا کے لیے جادو کروایا جائے تو اس کے ساتھ جو جن داخل ہوتا ہے وہ عاشق جن ہوتا ہے۔
5)کبھی انسان جن خود قابو کرنے کے کوشش کرتے ہیں ، یا جنات کے بارے میں باتیں کرتے ہیں یا جنات دیکھنے کے تمنا کرتے ہیں تو جنات ان پر مسلط ہو جاتے ہیں۔
6)بہت زیادہ فیشن کرنا ،میک اپ شیشے کے سامنے کھڑا رہنا بھی کسی جن کے عاشق ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔
علامات:
1)کثرت سے احتلام ہونا یا بالکل بھی نہ ہونا ، یہ جسم میں
عاشق جن کے پائے جانے کی علامت ہے۔کثرت سے احتلام کے علاوہ خواب میں برہنہ عورتوں
کو دیکھنا،یا محرم رشتے داروں کے ساتھ جماع کرتے ہوئے دیکھنا بھیعاشق جن کی علامات
ہیں۔
2)بغیر وجہ کے شہوت میں مبتلا ہونا یا محرم رشتہ داروں کے ساتھ شہوت محسوس کرنا جبکہ بیوی کےساتھ ایسا معاملہ نہ ہو۔
3)خود لذتی کا شکار ہونا
4)شادی سے نفرت ، دل میں شادی کی رغبت نہ پائی جائے ، یا لڑکی کا آدمیوں سے نفرت اور لڑکے کا عورتوں سے نفرت کرنا
5)شرمگاہ میں حرکت محسوس کرنا چاہے وہ حرکت خارش ہو یا شھوت کے بھڑکانے کے لیے ہو
6)آدمی یا عورت اپنے ساتھ کسی دوسرے کا وجود محسوس کریں ، ایسا لگے کہ کوئی اس کے ساتھ سو رہا ہے یا اپنے بستر پر کسی کے سانس لینے کی آواز محسوس کرے
7)بعض آدمیوں کو عورت کے بال اپنے جسم پر ، یا شلوار میں یا شرمگاہ پر لپٹے ملتے ہیں۔
8)بعض عورتوں کو نیند میں یا جاگتے ہوئے ننگا جسم نظر آتا ہے ۔ جو کبھی ان کے ساتھ زنا بھی کرتا ہے۔
9)خاوند کا بیوی سے اکتاہٹ محسوس کرنا ، اس سے دور سونا ۔ جب بیوی قریب آئے تو تنگی محسوس کرنا ، علیحدگی پسند کرنا ، طویل مدت تک بیوی سے مجامعت نہ کرنا۔
10)بیوی کا خاوند سے نفرت محسوس کرنا ، جسم سے افرازات خارج ہونا ، شدید غصہ آنا ، بلاوجہ مشکلات پیدا کرنا ، جسم کا گرم ہونا ، خاوند کا چھونا پسند نہ کرنا بلکہ بچوں کے چھونے سے بھی تنگی محسوس ہونا ، علیحدگی پسند کرنا
11)برہنہ یا نیم برہنہ لپڑوں میں سونا پسند کرنا
12)بہت گھنٹوں تک گہری نیند سونا
13)
14)رات کو جاگتے رہنا ، باتھ روم میں زیادہ وقت لگانا ، ذہن کا منتشر ہونا
15)کمرے میں خوشبو کا سونگھنا ، جبکہ کسی نے لگائی نہ ہو
16)بیوی کا مجامعت کرتے ہوئے یہ سوچنا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ نہیں ۔ یا جماع کرنے کے بعد ایسا لگنا کہ اس نے کسی کو بھی دیکھے بغیر مجامعت کی۔
17)بعض بچے عاشق جن کے ظلم کا شکار ہو جاتے ہیں ، جب اٹھتے ہیں تو انکے کپڑے اترے ہوئے ہوتے ہیں ، اور جو انکے ساتھ ہوا وہ بیان کرتے ہیں حالانکہ انہیں سمجھ نہیں ہوتی۔
18۔ قوم لوط کا عمل کرنے کی شدید رغبت محسوس ہونا ، یہ عموما تب ہوتا ہے جب عاشق اسی جنس کا ہو۔ یعنی جن آدمی سے عشق کر بیٹھے اور جنیہ عورت سے
19)اگر کوئی رشتہ آئے تو لڑکی کا زارو قطار رونا ، یا رشتے کو ہاں کرنے کے بعد بغیر عذر کے انکار کرنا ، یا رشتے والوں کا ہر چیز پسند کرنے کے بعد دوبارہ رابطہ نہ کرنا
20)آدمی کو شادی کی توفیق نصیب نہ ہونا ، ہر طرح کی کوششوں کے بعد بھی ہررشتے سے انکار سننا ، یا نکاح ہونے کے بعد طلاق دینا۔
21)بعض دفعہ آدمی عورت کی جانب نگاہ نہیں اٹھا سکتا، اور اگر کوئی عورت اس سے بات کرلے تو پسینے چھوٹ جائیں ، کوئی عورت پیار کی بات کرے تو کانپ اٹھنا ، بعض لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ یہ شرم و حیا کی وجہ سے ہے ، لیکن یہ بعض دفعہ آسیب کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔فرق یہ ہے کہ آسیب کی وجہ سے ہو تو جسم میں حرکت محسوس کرے گا ، شرمگاہ کمر اور مختلد جگہوں میں درد محسوس ہونا اور ایسا متواتر ہونا
22)شرمگاہ میں درد محسوس ہونا
23۔اگر عورت میں عاشق جن ہو تو غیر آدمی اس سے بہت جلد دل لگا بیٹھتے ہیں۔
24۔خواب میں بلیاں دیکھنا
24۔ خواب میں یہ دیکھنا کہ کوئی اس کے پیچھے پڑا ہے جو اس کی عزت لوٹنا چاہتا ہے۔
26)اگر عورت پر جن عاشق ہے تو یہ علامات بھی ہو سکتی ہیں کہ مجامعت کے دوران عورت کا تکلیف محسوس کرنا ، یا اچانک خون جاری ہوجانا ، یا یہ مسوس کرنا کہ اس کا خواند جنسی طور پر سخت ہے ۔
27۔ جن کی وجہ سے عورت کا حاملہ ّپریگننٹ بھی ہوجاتی ہے ، اگر عاشق جن ہوتو ۔ پیٹ ویسے ہی پھول جاتا ہے جیسے عام عورتوں کا حمل میں پھولتا ہے ۔ لیکن چیک اپ کے دوران بچہ نظر نہیں آتا ، ولادت کے بعد مشیمہ خالی ہوجاتی یے ، رضاعت اور نفاس کے مرحلے سے بھی گزرتی ہے ۔ ایسا حمل جن کی طرف سے ہوتا ہے اور جن بچہ نظر نہیں آتا
28۔خواب میں کسی جان پہچان کے بندے سے یا انجان بندےے سے لطف اندوز ہونا
29 ۔ غیر شادی شدہ عورت کا خواب میں یہ دیکھنا کہ وہ حاملہ ہے یا دودھ پلا رہی ہے
30۔خواب میں اکثر انجان لوگوں کے ساتھ اپنی شادی دیکھنا ،
31۔شادی کے بعد عورت کابانجھ پن جبکہ ساری رپورٹس ٹھیک آرہی ہوإ
32۔رحم میں بیماریوں کا پایا جانا ۔ جس کا دوائیوں سے بھی علاج ممکن نہ ہو جیسے خون کا بپنا ، انڈوں کا نہ بننا ، یا مثانے کی تکلیف
33۔شادی شدہ عورت خواب میں یہ دیکھے کہ وہ شادی کرنا چاہ رہی اور کسی سے شادی کرنے لگی ہے اور خواب میں ہی یہ کہے کہ میں شادی شدہ ہوکر شادی کیسے کروں؟
34۔عاشق جن جس پر ہو وہ غض بصر کے حکم پر عمل نہیں کر سکتا ، اللہ کے احکامات پر عمل تو کرتا ہوگا لیکن نگاہوں ہر اس کا کوئی زور نہیں رہتا۔
35۔بعض لوگوں میں یہ سب علامات واضح طور پر نہیں ہوتیں ، پھر ذم الفاحشہ کی آیات والا رقیہ سنا کر یہ دیکھیں کہ وہ متاثر ہو رہا ہے یا نہیں۔ آيات ذم الفاحشة:
www.aura-center.com/ayat/c-out.php
کیا ایک شخص میں ایک سے زیادہ شیطان داخل ہو سکتا ہے؟
میرے پاس ایک لڑکی آئی جس پر دو قسم کے جادو کروائے گئے تھے ، یعنی دو جن اس کے جسم میں تھے اس کے جادو کی حفاظت کر رہےتھے۔اس کے علاوہ11 عاشق جن تھے ۔ سب نے مجھ سے بات کی ایک ان میں سے اسلام لے آیا ، یعنی کل اس میں 13 جن تھے ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک انسان میں آسیب عاشق یا جن کئی کئی ہو سکتے ہیں۔
ایک عورت تین سال سے شادی شدہ تھی۔ اللہ کے اس کی قسمت میں اب تک اولاد کی نعمت نہ لکھی تھی جبکہ تمام رپورٹس کلئیر تھیں ۔ میں نے جب اس پر رقیہ پڑھا اور یہ آیات پڑھی(فلما تغشاھا حملت) حملت لفظ کو بار بار پڑھا تو جن حاضر ہوگیا اور کہنے لگا کہ میں اس کا عاشق ہوں ، جب یہ میٹرک میں تھی میں تب اس میں داخل ہوا تھا کیونکہ یہ شیشے کے سامنے کھڑی ہوکر بناو سنگھار کرتی رہتی تھی ۔ جب میں اسے رقیہ کر رہا تھا تب اس کی عمر 27 سال تھی ، اور یہی جن اولاد نہ ہونے کا سبب بنا ہوا تھا ۔ کہنے لگا کہ اس میں مجھے بہت تکلیف دی کیونکہ یہ سات کھجوریں عجوہ کی کھاتی تھی اور زتیل کی مالش کرتی تھی زمزم پیتی تھی ، اور لوگوں کی دعائیں اس کے ساتھ تھیں اس لیے مجھے اس میں سے نکلنا پڑھ رہا ہے
ایک فیملی کے ساتھ بہت مسائل تھے ، بات طلاق تک پہنچ چکی تھی ، کسی نے انہیں سمجھایا کہ رقیہ پڑھو تاکہ پتا لگ سکے کہ مسئلہ کیا ہے ۔ خاوند اور بیوی میرے پاس آئے جب میں نے علامات سنیں تو مجھے لگا کہ اس پر جادو یا عاشق جن ہے ، رقیہ پڑھنے سے پتا لگا کہ سب مسائل کی وجہ عاشق جن ہے جو کہ عورت میں شادی سے پہلے داخل ہوا تھا۔
ایک نوجوان جس کی عمر 20 سال تھی ، میں نےاس سے پوچھا کہ کیا تم شادی شدہہو اس نے کہا کہ نہیں بلکہ کبھی شادی کروں گا ہی نہیں نہ ہی مجھے عورتوں میں دلچسپی ہے ۔ میں نے اسے کہا کہ اپنی والدہ کے ساتھ آو تم پر رقیہ پڑھوں گا ، جب رقیہ پڑھا تو عاشق جننی حاضر ہوگئی۔جو کہ عفریت جنوں میں سے تھی اس کی عمر 500 سال تھی ۔ اللہ کے فضل سے میں نے اس کو نکال دیا ، اسی کے وجہ سے وہ لڑکا شادی سے دور بھاگتا تھا۔
ایک لڑکے کی ابھی شادی ہوئی تھی ، جسمانی کمزوری کی شکایت کرتا تھا ۔ رقیہ پڑھنے سے ظاہر ہوا کہ اس پر ایک سے زیادہ جننی عاشق ہیں ۔ اسی وجہ سے وہ کمزوری محسوس کرتا تھا۔
ایک عورت کے بارے میں جو آدمی بھی سنتا اس سے رشتہ کرنے کی خواہش کرتا ، اور جو بھی دیکھنے آتا اسے بہت پسند کرتالیکن ان سب میں سے کوئی بھی پلٹ کر نہ آتا ، اس عورت کو وجہ سمجھ نہیں آتی تھی،میں نے جب علامات پوچھیں تو ظاہر ہوا کہ اس پر جن عاشق ہے ۔ جس کی علامتیہ بھی ہے کہ ہر کوئی اس لڑکی کو پسند کرتا ہے لیکن منگنی یا شادی سے پہلے بغیر وجہ کے نفرت محسوس کرتا ہے۔
ایک عورت کو اکثر درد کی شاکیت تھی کبھی دائیں ہاتھ میں کبھی بائیں ہاتھ میں ، جب میں نے علامات پوچھیں تو ظاہر ہوا کہ عاشق جن ہے، لیکن وہ عورت نہ مانی ، جب میں نے رقیہ پڑھا تو عاشق جن حاضر ہوگیا ، اسی کی وجہ سے 20 سال سے درد میں مبتلا تھی ، اس کے بعد وہ عورت اپنے خاوند اور بچوں سے کراہت محسوس کرنے لگ گئی ، کیونکہ اس عاشق جن کا معاملہ کھل چکا تھا اس لیے اب وہ میاں بیوی میں جدائی ڈلوانا چاہتا تھا ، اب یہ تو عورت پر منحصر تھا کہ یا تو وہ اسے رقیہ شرعیہ پڑھ کر جلا دیتی یا وہ جن میاں بیوی میں جدائی ڈال دیتا۔
علاج کا پروگرام (حسد سحر اور آسیب چند ہی ہفتوں میں ختم ہو سکتا ہے اگر آپ اس پروگرام پر بلاناغہ عمل کریں)
1۔ ہر روز سورت البقرہ ، الانبیاء ، الصافات ، الدخان ، الملک ، الجن اوریوسف پڑھیں (بعض حالتوں میں سورت بقرہ روز تین دفعہ پڑھنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔)
2۔ 7 عجوہ کھجور نہار منہ کھائیں۔
3۔ ان تین چیزوں کو مکس کر کے بلاناغہ نہائیں (بیری کے پتے+نمک+عرق گلاب)
4۔ زیتون کا تیل + حلتیت + کلونجی کو روزانہ اپنے پورے جسم پر لگائیں۔
5۔ زیت خروع کے پانچ بڑے چمچ ہر ہفتے میں ایک دن پییں۔
6۔ پورے گھر میں کندر یا قسط ہندی کی دھنی دیں ، جلانے والی آیات پڑھ لیں پھر صبح شام دھنی دیں
7۔درج ذیل رقیہ کثرت سے سنیں اور پڑھیں
- طلاق اور ارحام کی آیات کا رقیہ (شادی ، بندش یا عاشق جن کے لیے)
۔برائی ختم کرنے والی آیات (عاشق جن کے لیے)
۔ عین اور حسد کی آیات (کثرت سے سنیں تاکہ پر طرح کی نظر اتر جائے)
۔ پہاڑ کی آیات ( عفریت جن اور جادو سے بچنے کے لیے)
۔ جلانے والی آیات (آسیب نظر و حسد کو جلانے کے لیے)
۔ قتل کی آیات(آسیب کو قتل کرنے کے لیے)
- شفا کی آیات (ہر طرح کی نفسیاتی روحی اور جسمانی بیماری سے شفا کی نیت سے سنیں)
- سورت فاتحہ آیت الکرسی اور تینوں قل کثرت سے پڑھیں اور پورے جسم پر پھونکیں۔
8۔ ہر مہینے یا دو مہینے میں حجامہ کروانا۔
9۔اپنے لیے دعا کرنا اور آسیب کے لیے بھی دعا کرنا ۔ کہ اللہ آپ کو ان سے اور ان کے کاموں سے بچائے۔
10 ۔ ڈسپنسری سے ایک مرہم ملتا ہے جس کا نام Deep Heat ہے اس پر سورت بقرہ اور جلانے والے آیات پڑھیں پھر کمر پاوں اور ہاتھوں پر لگائیں ، چہرے یا شرمگاہوں پر نہ لگائیں
11۔ ہیڈ فون لگا کر مختلف دروس سنیں جس میں نصیحت ہو اس سے مریض کو طاقت ملتی ہے ، اور جن کو تکلیف ہوتی ہے جیسے جنت جہنم موت کے بارے میں درس سنیں شائید جن توبہ کر کے نکل جائے
12 ۔ صبح و شام کے اذکار ، گھر سے نکلنے کے اور داخل ہونے کے اذکار ، کپڑے اتارنے کے اذکار اس کے علاوہ کھانے پینے اور سونے کے اذکار ضرور پڑھیں ۔
13 ۔ علاج میں سب سے طاقت ور علاج شہد سے ہے ، شیطانوں پر بہت سخت ہے خاص کر اگر دم کیے ہوئے پانی میں ڈال کر گرم کر کے دن میں 3 سے 5 دفعہ لیا جائے ،اگر مریض شوگر کے مرض میں مبتلا نہیں ہے ۔ شہد پر اگر پہلے جلانے والی آیات پڑھ لی جائیں تو بہتر ہے۔
14 ۔ صبح و شام 100 دفعہ لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير
15 ۔ 100 دفعہ استغفار
16 ۔ لا حول ولا قوۃ الا باللہ 100 دفعہ
17۔ یہ کوشش کی جائے کہ کھانے پینے کی ہر چیز پر رقیہ پڑھا ہو چاہے تینوں قل ہی پڑھ لیں
18 ۔ کثرت سے استغفار کرنا ، اللہ سے توبہ کرنا ، دعا مانگنا خاص کر قرآنی دعائیں جیسے یونس علیہ السلام کی دعا(لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین) جس مصیبت زدہ نے یہ دعا مانگی اللہ نے اسکی مصیبت دور فرمائی نوح علیہ السلام کی دعا (فدعا ربہ انی مغلوب فانتصر) نبوی دعائیں (اللهم منزل الكتاب ومجري السحاب هازم الأحزاب اهزم من تلبس جسدي ....اخر تک)
(اللهم من إنا نعوذ بك من شرورهم ونجعلك في نحورهم)
19 ۔ صدقہ اور نیک اعمال کا واسطہ
صدقہ سے پریشانیاں دور ہوتی ہیں ، رب کا غضب ختم ہوتا ہے ، یہ ایک ایسا سپاہی ہے جو اپنے ساتھی کی مسلسل حفاظت فرماتا ہے۔
نیک اعمال کا واسطہ دینا مشروع ہے ، آسیب کی تکلیف دور کرنے کے لیے نیک اعمال کا واسطہ دینا بہت مفید ہے