نظر اور حسد کیا ہے
روحانی امراض میں سب سے زیادہ خطرناک مرض(نظر اور حسد)ہیں ۔ حسد اور نظر میں فرق یہ ہےکہ حاسد نعمت چھن جانے کی تمنا کرتا ہے جبکہ نظر لگانے والا کسی چیز کو پسند کرتا ہے ۔ہر حاسد کی نظر لگ جاتی ہے جبکہ ہر نظر لگانے والا حاسد نہیں ہوتا ۔ حاسد زیادہ خطرناک ہے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا نظر انسان کو قبر میں داخل کر دیتی ہے اور اونٹ کو دیگچی میں ۔ یعنی نظر انسان کو قتل کر دیتی ہے اور وہ قبر میں داخل ہو جاتا ہے ۔ اونٹ کو دیگچی میں کا مطلب ہے کہ اونٹ موت کے قریب ہوجاتا ہے اس کا مالک اسے ذبح کر کے اسے دیگچی میں پکاتا ہے ۔
سوال:ہم نے سنا ہے کہ بعض لوگ جب چاہیں نظر لگا سکتے ہیں کیا یہ درست ہے ؟
جواب۔جی بالکل صحیح ہے بعض لوگ جب چاہیں جس کو چاہیں نظر لگا دیتے ہیں ، بعض لوگ تو صرف اپنی آنکھ میں اتنی طاقت رکھتے ہیں کہ پہاڑ پر سے بڑے پتھر کو گرا دیں ۔
اسی قسم کا ایک آدمی اپنے دوست کے ساتھ ہوٹل میں کھانا کھانے گیا ، اپنے دوست کو کہنے لگا کہ میں ہوٹل کی لائٹیں اپنی آنکھ کی طاقت سے بند کر سکتا ہوں پھر اس نے لائٹوں کی طرف دیکھا توہوٹل میں اندھیرا چھا گیا بعض لوگ اپنی نظر سے دوسروں کو قتل تک کر دیتے ہیں ۔
سوال : جو شخص اپنی نظر سے دوسروں کو نقصان پہنچاتے ہیں کیا وہ گناہ گار ہونگے ؟
جواب: اس میں کوئی شک نہیں کہ جو شخص جان بوجھکر نظر لگائے یا نظر لگانےکی دھمکی دے وہ گناہ گار ہے ۔ حاکم کا فرض بنتا ہے ایسے شخص کو قید کرے ،لوگوں سے ملنے نہ دے ۔اگر وہ غریب ہے تو اسکا خرچہ اٹھائے ۔ اگر وہ سچے دل سے توبہ کرے تو اسے چھوڑ دے تاکہ لوگ اس کے شر او نقصان سےبچ سکیں ۔ (صالح المنجد)
جان بوجھ کر نظر لگانے والا جو بھی نقصان کرے گا اس کا وہ خود ذمہ دار ہوگا یہاں تک کہ اگر اس نے اپنی نظر سے کسی کو قتل کیا ہوگا تو بدلے میں اسے بھی قتل کیا جائےگا(ابن عثیمین)
سوال:کیا یہ صحیح حدیث ہے ؟نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:نظر حق ہے اسے شیطان لے کر آتا ہے اور ابن آدم جو حسد دوسرے کو پہنچائے اس کے ساتھ شیطان بھی ہوتا ہے؟
جواب: نہیں ، کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان کو کسی کی نظر لگتی ہے اور شیطان جسم میں داخل نہیںبھی ہوتا ۔ جو شیطان نظر کے ساتھ جسم میں داخل ہوتا ہے اور (حارس العین) نظر کی حفاظت کرنے والا شیطان کہتے ہیں ۔
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے ۔ لیکن حقیقت میں یہ بات ثابت ہے کہ بعض لوگوں کے جسم میں حسد کے ساتھ شیطان بھی داخل ہوتا ہے۔ زیادہ تر نظر اور حسد کے ذریعے جو شیطان جسم میں داخل ہوتے ہیں وہ بڑے جنات ،جنات کے بادشاہ یا سرکش جنات ہوتے ہیں ۔
سوال: اگرنظر اتر جائے تو کیا اس کے ساتھ اسکا رکھوالا جن بھی نکل جائے گا؟یا اگر رکھوالا جن نکل جائے تو نظر اتر جائے گی؟
تجربے سے یہ بات ثابت ہے کہ نظر اتر جانے سے کبھی تو رکھوالا جن نکل جاتا ہے اور کبھی نہیں نکلتا۔اس لیے اگر کوئی ایسا واقعہ پیش ائے جس میں مریض کے جسم میں حسد اور نظر کی وجہ سے جن داخل ہوجائے تو معالج کو چاہیے کہ وہ مریض پر بعض آیتیں حسد کے علاج کی پڑھے پھر کچھ آیتیں جنات کو جلانے کے لیے پڑھے پھر دوبارہ حسد کے علاج کی آیتیں پڑھے اور پھر جنات کو جلانے کی آیات پڑھے ، اس طریقے سے مریض کا علاج کرے۔تاکہ نہ رکھوالا جن رہے نہ حسد کا مرض رہے۔
سوال: کسی شخص کے بارے میں کیسے پتا لگے گا کہ وہ نظر یا حسد کی بیماری کا شکار ہے؟
جواب: حسد اور نظر کو پہچاننے کے بعض طریقے:
۱)خوابوں کے ذریعے : حسد اور نظر کے مریض خواب میں بعض لوگوں کو کثرت سے دیکھتا ہوگا کہ وہ اس کی طرف دیکھ رہے ہیں اور وہ ان کی شکلیں بھی پہنچاتا ہوگا ۔ یا خواب میں آنکھیں دیکھے گا جو اس کا پیچھا کرتی ہونگی ، یا ایسے کپڑے پہنے گا جس پر آنکھ بنی ہوگی ، یا کیڑے مار سپرے یا پستول دیکھے گا ۔
2)حسد اور نظر کے مریض بعض لوگوں سے بغیر وجہ کے دلی تنگی محسوس کرتے ہیں،جبکہ ان لوگوں نے انکے ساتھ برا سلوک نہیں کیا ہوگا ، نہ ہی ان کی ان سے خاص دشمنی ہوگی ۔ غالبا ان لوگوں کی نظر لگی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ تنگی محسوس کرتا ہے ۔
3)اونچی آواز میں سورت فلق 30 سے پچاس دفعہ پڑھیں ، اگر حسد اور نظر کا مریض ہوگا تو اسے ڈکاریں اور جمایاں آئیں گی ۔ یہ سب سے آسان طریقہ ہے ۔
سوال کرنے والا اگر سوال کرے کہ اس عمل کی قرآن و حدیث سے کیا دلیل ہے؟
تو ہم یہ جواب دیتے ہیں کہ صحیح حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے رقیہ میں کوئی حرج نہیں جس میں شرک نہ ہو ۔ اس عمل میں قرآن و حدیث کی مخالفت نہیں ہے ، اس کو ثابت کرنے کے لیے قرآن و حدیث کی دلیل کی ضرورت نہیں بلکہ یہ عمل تجربے سے ثابت ہے ۔
4)حسد جادو اور آسیب کی بعض علامات مشترک ہیں جیسے کمر کے نچلے حصے میں درد ، گھٹنوں میں تکلیف ،دل میں تنگی محسوس کرنا ، زہنی ترکیز کا نہ ہونا
سوال : ہم یہ فرق کیسے کریں کہ یہ تکلیف حسد کی وجہ سے ہے یا نظر کی وجہ سے ہے ؟
جواب: عمومی طور پر نظر کی وجہ سے انسان جسمانی طور پر بیماری ہوتا ہے ، مثلا جوڑوں کی تکلیف بوخوابی سستی جسمپر دانوں کا نکلنا گھر اور معاشرے سے نفرت محسوس ہونا ، علیحدگی پسند ہونا ، پڑھائی سے دوری ، بعض اعصابی اور نفسیاتی بیماریوں کا پانا جانا، اس کے علاوہ چہرے کا پیلا پن ، دل کی تنگی ، بھولنے کا مرض ، سر کے پچھلے حصے اور کندھوں پر بوجھ محسوس ہونا ۔ ہاتھ پاوں کا سن ہونا ، جسم کا گرم رہنا ، ہاتھ پاوں ٹھنڈے ہونا ۔ یہ سب امراض نظر کے مریض کی ہوتی ہیں ۔
اور حسد کے مریض کی علامات مال جسم اور اہل وعیال پر ظاہر ہوتی ہیں ۔ حاسد جس سے حسد کرتا ہے اس کی ہر نعمت پر حسد کرتا ہے ۔ جبکہ نظر کسی خاص چیز کو لگتی ہے ۔ کوئیی شخص کالج ، سکول یا جاب ہر جاتا ہو ، اور اس کی اس نعمت پر حاسد حسد کرے تو اس کا کالج ، سکول اور جاب سے دل اچاٹ ہوجائے گا ۔ اس طریقے سے اپنے کام سر انجام نہیں دے سکے گا جیسے حسد ہونے سے پہلے کرتا تھا ۔ تنہائی پسند ہوجائے گا۔ محبت کرنے والوں کو بھی دشمن سمجھے گا۔
سوال: میں اپنے چیزوں کو نظر و حسد سے کیسے بچاوں ؟جیسے اچھی گاڑی ، خوبصورت گھر یا سونا ، اسے لوگوں کی نظر و حسد سے کیسے بچایا جائے ؟
جواب:شیخ ابو البرا اس بات کا جواب دیتے ہیں:
اللہ آپ کی حفاظت فرمائے ، عام طور پر نظر و حسد سے بچنے کے بہت سے اسباب ہیں :
ابن عباس سے مروی ہے تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے بچے ! میں تجھے کچھ کلمات سکھاتا ہوں , اللہ کی حفاظت کر , اللہ تیری حفاظت کرے گا ۔[صحیح الجامع 7957]
اس میں کوئی شک نہیں کہ رقیہ شرعیہ اللہ کے حکم سے نظر و حسد سے بچاتی ہے۔ کیونکہ رقیہ شرعیہ میں خالصتا اللہ سے دعا مانگی جاتی ہے ، ایک اللہ کی طرف رجوع کیا جاتا ہے۔
بعض لوگ بڑے تعجب سے پوچھتے ہیں کہ گھر سواری اور جانور کو بھی نظر لگ سکتی ہے؟
اس کا جواب ہے جی ہاں ، گھر سواری اور جانور کو بھی نظر لگ سکتی ہے جیسا کہ عامر بن ربیع اور سھل بن حنیف والی روایت سے ثابت ہے کہ جو اپنے اہل وعیال ، مال و نفس یا اپنے بھائی کی کسی چیہز کو پسند کرے تو اس کےلیے برکت کی دعا کرے کیونکہ نظر کا لگنا حق ہے [صحیح الجامع 556]
شیطانی جنوں سے بچنے کے لیے ھر طرح کو عسائل اور طریقوں کو استعمال کریں ۔
ہم اللہ سے آُپ کے لیے اور اپنے لیے ہدایت اور توفیق کا سوال کرتے ہیں ۔
سوال : یہ کیسے پتا لگ سکتاہے کہ آپ کو شدید نظر لگی ہوئی ہے ؟
جواب : خوابوں کے ذریعے :
1) خواب میں اپنے اوپر کسی کو حملہ کرتے ہوئے دیکھنا ، یا گولی مارتے ہوئے دیکھنا
۲) آںکھیں بند کر کے سورت فاتحہ پڑھیں ، آپ کو آنکھیں نظر آئیں تو آپ کو شدید نظر لگی ہوئی ہے ۔
3) دعا کے ذریعے :نیچے دی گئی دعا پڑھیں اگر اس دعا سے کوئی متاثر ہو تو اسے شدید نظر لگی ہے:
اللھم احرق کل عین قویہ ، اللھم اخرج کل عین قویہ
سوال: نظر لگانے والا اگر مر جائے تو کیا جس کو نظر لگائی ہے وہ اتر جائے گی ؟
جواب: نہیں یہ ضروری نہیں کہ اس کے مرنے سے مریض کو شفا مل جائے ۔ اگر نظر کے ساتھ رکھوالا جن جسم میں داخل ہو چکا ہے تو نظر لگانے والے کے مرنے س ےنظر نہیں اترے گی ۔ اس جن کو رقیہ شرعیہ کےذریعے نکالنا پڑے گا ۔
اگر جسم میں رکھوالا جن ساتھ داخل نہیں ہوا تو نظر لگانے والے کے مرنے سے نظر اتر جاتی ہے۔
سوال:نظر کیسے اتاری جائے؟
جواب: نظر لگانے والے کے اثر لانا ہوگا ۔ یا اس کے کپڑے ، یا اس کا بچا ہوا پانی ، یا اس نے کسی جگہ ہاتھ رکھا ہو وہاں سے وہ جگہ دھو کر پانی استعمال کر لیں ، اگر وہ اپنے وضو اور غسل کا پانی دے دے تو یہ پانی اپنے سر اور جسم پر ڈال لیں ۔ایک دفعہ ڈالنے سے بھی شفا مل سکتی ہے اور اگر شفا نہ ملے تو سات دن تک یہی پانی استعمال کریں۔
حسد اور نظر اتارنے کے لیے رقیہ سنیں، نظر اور حسد کا رقیہ:
http://www.aura-center.com/r/a.php
بہتر ہے کہ علاج سے پہلے یہ معلوم کر لیا جائے کہ نظر کس چیز پر لگی ہے اگر رزق اور مال پر لگی ہے تو رزق کی آیات والا رقیہ سنیں ، اور اگر پڑھائی ذہانت کو نظر لگی ہے تو علم اور حکمت کی آیات والا رقیہ سنیں ۔ اگر خوبصورتی کو لگی ہے تو زینت کی آیات والا رقیہ سنیں ۔
اگر کوئی صدقہ خیرات کرتا ہویا لوگوں پر احسان کرتا ہو اسے نظر لگ جائے تو صدقہ اور احسان کی آیات والے رقیہ کو سن کر علاج کریں ۔ اگر کوئی ماں باپ کا فرماں بردار ہو اسے نظر لگ جائے تو بر الاوالدین کی آیات کا رقیہ سنیں ، اور ساتھ ساتھ نظر و حسد والا رقیہ بھی سنتا رہے،
اس کے علاوہ شیاطین کو جلانے کا رقیہ بہت غور سے سنیں ، یہ حسد اور آسیب کے لیے بہتفائدہ مند ہے۔
پچھنے لگوانے سے بھی نظر اتر جاتی ہے ۔ اور اگر مریض گھر والوں سے دور چلا جائے ، غائب ہوجائے تو یہ آیات کثرت سے پڑھیں {فرددناه إلى أمه كي تقر عينها ولا تحزن، ولتعلم أن وعد الله حق ولكن أكثرهم لا يعلمون} اور {وينقلب إلى أهله مسرورا}
تمام روحانی بیماریوں کا علاجکلونجی اور حلتیت کے تیل سے بھی ممکن ہے ، یہ دونوں تیل سب سے زیادہ مفید ہیں ۔
۱)ااس تیل سے مریض کے جسم کی مالش کریں
۲) اگر جس داخل ہوگیا ہے تو یہ تیل پلا دیں ۔ یا جادو اگر کھلایا پلایا ہوا ہے تو اسے جسم نے نکالنے کے لیے یہ تیل استعمال کریں۔
۳)جو جن دماغ میں رہتا ہے یا وہ جادو جو سنگھایا گیا ہے اسے ختم کرنے کے لیے اس کے قطرے ناک میں ڈالیں۔
4)فون کے زریعے جو جادو کیا گیا اس کے لیے کان میں قطرے ڈالیں
تیل بنانے کا طریقہ:
آدھا لیٹر زیتوں کا تیل،انڈے جتنا ہلتیت،ایک بڑا چمچ کلونجی ان سب چیزوں کو بڑے برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر 15 منٹ پکائیں پھر اس پر حسد کے علاج والی آیات اور جنات کو جلانے والی آیات پڑھ کر پھونکیں یا سورت بقرہ پڑھ کر پھونکیں ،صبح شام اس تیل کی پورے جسم پر مالش کریں اور صبح و شام اس کا ایک چمچ پی لیں
روحانی بیماریوں کا علاج جو طریقے بتائے گئے ان میں سے کسی بھی طریقے سے کر لیں ، کچھ علاج آپ آگے بھی ہڑھیں گے آسیب کے سیکشن میں ، جیسے حجامہ ، دھنی ، تیل وغیرہ حسد اور نظر کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں