تم نقل محتويات الموقع إلى الأكاديمية الجديدة www.amr-ia.com

 

 
بحث في الموقع
تفضل هنا
 
 
 
 
روحانی بیماریوں کے علاج کے لیے رقیہ شرعیہ سے مکمل علاج
روحانی بیماریوں کے علاج کے لیے رقیہ شرعیہ سے مکمل علاج

 

  رقیہ شرعیہ کی کیسٹیں

 

   

ذیل میں آپ کو رقیہ شرعیہ کا مکمل پروگرام پیش کر رہے ہیں ۔ اگر آپ جلد شفا چاہتے ہیں تو اس پروگرام پر مکمل عمل کریں۔

یہ پروگرام ڈاکٹر عماد النھار نے تیار کیا ہے جو رقیہ شرعیہ اور طب نبوی کے ڈاکٹر ہیں ۔

نوٹ دیے گئے پروگرام پر بلاناغہ عمل کریں ۔ یہ نیت کرتے ہوئے کہ آپ میں جو بیماریاں ہیں اللہ کے حکم سے اس پروگرام پر عمل کرنے سے سب بیماریوں کو شفا ملے گی ۔

1۔ہر روز فجر اور عصر کے بعد صبح و شام کے اذکار بہت دھیان سے پڑھیں۔اور سونے سے پہلے سونے کے اذکار پڑھیں ۔ اذکار ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں ۔

۲۔استغفار 100 دفعہ ۔ أستغفر الله العظيم الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه 

۳۔ لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، يحيي ويميت، وهو على كل شيء قدير 100 دفعہ فجر اور مغرب کے بعد ۔

۴۔ لا إله إلا الله 100 دفعہ

۵۔لا حول ولا قوة إلا بالله 100 دفعہ ۔ جسم سے جادو ختم کرنے کی نیت سے پڑھیں ۔

٦۔سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله  100 دفعہ۔

۷۔درود شریف 100 دفعہ

8۔حسبنا اللہ ونعم الوکیل 100 دفعہ

لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين۔100 دفعہ

10۔أَعوذُ بكلِماتِ اللهِ التامَّاتِ الَّتي لا يُجاوِزُهُنَّ بَرٌّ ولا فاجرٌ، مِن شرِّ ما خلقَ وذرأَ وبرأَ، ومِن شرِّ ما ينزِلُ مِن السَّماءِ ومِن شرِّ ما يعرُجُ فيها، ومِن شرِّ ما ذرأَ في الأرضِ وبرأَ ومِن شرِّ ما يَخرجُ مِنها، ومِن شرِّ فِتَنِ اللَّيلِ والنَّهارِ، ومِن شرِّ كلِّ طارقٍ يطرُقُ، إلَّا طارقًا يطرقُ بِخَيرٍ يا رَحمنُ.

11.صدقہ ایک لفافہ رکھ لیں ۔ جس میں ہر روز صبح صدقہ ایک ریال یا اس سے زیادہ ریال ڈالیں ۔ مہینے کے آخر میں یا روز کا روز مستحقین کو دے دیں۔

12۔آیة الکرسی ﴿شفا کی نیت سے پڑھیں اگر جنات تکلیف دینے والے ہوں تو جنات کو جلانے کی نیت سے پڑھیں﴾

13۔سورت فیل۔100 دفعہ﴿اگر جنات کو جلانے کی نیت کی ہے تو سورت فیل پڑھیں۔

14۔سورت فلق 100 دفعہ

15۔سورت فاتحہ 100 دفعہ سورت بقرہ 1دفعہ۔۔

16۔صافات ١ دفعہ ﴿ ا گر جنات کو جلانے کی نیت کی ہے تو﴾

17۔دو سپارے ہر روز پڑھیں ، قرآن ختم کرنے کی نیت ہو اور شفا کی نیت بھی ہو۔

18۔سات عجوہ کھجوریں نہار منہ کھائیں۔شوگر کے مریض ۳ کھجوریں ایک سادہ پانی کے گلاس کے ساتھ کھائیں۔

19۔دم کیا ہوا شہد۔ایک بڑا چمچ شہد کا ایک گلاس نیم گرم پانی میں اچھی طرح مکس کر کے چائے کی طرح صبح و شام پی لیں۔

20۔یہ نسخہ تیار کر لیں ۔ 21 دن تک لگاتار استعمال کریں ۔﴿بیری کے پتے+نمک+3 لیٹر پانی﴾پانی میں پتے اور نمک ڈال کر آدھے گھنٹے تک چھوڑ دیں۔پھر جسم پر لگا لیں 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔پھر دھو لیں۔

21۔دم کیا ہوا تیل 5 دفعہ استعمال کریں ۔ ان تیلوں میں سے کوئی سا تیل استعمال کریں﴿زیتون کا تیل ، ﴾

22۔کلونجی کی دھنی اپنے جسم پر لیں۔

افطاری اور سحری کے وقت دعا

23۔صرف زمزم پیا جائے بلکہ بہتر ہے کہ دم کیا ہوا پانی پیا جائے۔

25۔اگر جادو دفن کیا گیا ہے یا سمندر میں ڈالا گیا ہے ، تو اسے زائل کرنا بہت ضروری ہے ، کیونکہ جادو خودبخود دوبارہ ہوجاتا ہے۔اس کے برعکس داخلی جادو ﴿کھلایا ہوا،پلایا ہوا یا سنگھایا ہوا﴾ کا علاج آسان ہوتا ہے۔

26۔سب سے اہم بات اللہ سے حسن ظن رکھا جائے۔

27۔رقیہ شرعیہ کی کیسٹیں سننا﴿کم از کم دو کیسٹ ہر روز سننا﴾کیسٹ اس ویب سائٹ سے سنیں

www.aura-center.com/r/urdu.php

 

جو ان چیزوں کو اپنے علاج میں شامل کرنا چاہے تو بہت مفید ہے۔

١۔ اللهم فاطر السماوات والأرض، عالم الغيب والشهادة، رب كل شيء ومليكه، لا إله إلا أنت، أعوذ بك من شر نفسي ومن شر الشيطان وشركه، وأن أقترف على نفسي سوءًا أو أجره إلى مسلم.(100 دفعہ﴾

۲۔ سورت فاتحہ 11 دفعہ سوتے وقت پڑھیں۔

3۔ ١۵ منٹ واک کرنا

4۔۔ اگر جن چمٹا ہوا ہے تو اس آیت کو کثرت سے پڑھنا چاہیے﴿ان کید الشیطان کان ضعیفا﴾ اس کے ساتھ خالد الحبشی کی جنات کو جلانے والی کیسٹ اورعماد النھار کی آگ والی کیسٹ کثرت سے سنیں

نوٹ ۔ آیات یا اذکار کو 100 دفعہ پڑھتے ہوئے انسان گننے میں غلطی کر جاتا ہےاس لیے جو اس پروگرام پر عمل کرنے لگے اسے چاہیے کہ تسبیح خرید لے تاکہ آسانی ہو۔

۔ اس پروگرام پر عمل کرنے کے لیے کم از کم 3 گھنٹے درکار ہیں ، کیسٹ کو سننے اس میں شمار نہیں ۔ یہ بہت زبردست پروگرام ہے ۔ علاج کے شروع کرتے ہی آپ اپنے آپ میں بہتری پائیں گے۔

۔ جو امور ہم نے ذکر کیے بعض لوگ اس کے علاوہ بھی کچھ کرنا چاہتے ہیں،اس سے علاج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ جو اس میں اضافہ کرنا چاہے یا کچھ رد و بدل کرنا چاہے وہ کر سکتا ہے۔

۔ اگر کچھ بھول جائیں یا بہت مصروفیت کے باعث چھوڑدیں تو یہ سوچنے والا یہ نہ سوچے کہ اس کا علاج سارا خراب ہو گیا،یہ سوچ کر علاج کرنا چھوڑ ہی نہ دے بلکہ علاج پورا کرنے کی کوشش کریں۔

۔ اگر جادو مسلسل متجدد ہونے والا ہے تو اللہ سے مدد طلب کرتے ہوئے علاج کریں اور دعا مانگیں ، اس علاج کے ساتھ دعا کرنا جادو کے خلاف بہت بڑا سلاح ہے ۔ جادو کا علاج کر کے جادو ختم کیا جاسکتا ہے لیکن  جادو کی کون سے قسم ہے یہ جاننا بہت ضروری ہے۔آیا کہ جادو دفن کیا ہوا ہے یابالوں کے ذریعے کیا یا کپڑوں کے ذریعے یا کھلایا گیا۔۔وغیرہ

۔ ا گر عورت پر جن عاشق ہو تو اسے چاہیے کہ شرعی پردہ کا التزام کرے۔جیسا کہ صحابیات جنات اور انسانو ں کی نظر و حسد سے بچنے کے لیے پورا پردہ کرتی تھیں۔

۔ گناہوں سے مکمل اجتناب کریں ، خاص کر وہ گناہ جو آپ کی حفاظت کو اوررقیہ شرعیہ کے اثر ختم کرتے ہیں ، جیسے کہ گانے سننا یا ڈانس کرنا ، گندی ویب سائٹ دیکھنا یا جادوگروں اور شیطانوں کی ویب سائٹ دیکھنا یا ان کی کتابیں پڑھنا ۔ جو چیزیں آپ کی حفاظت اور رقیہ شرعیہ کے اثر کو ختم کرتی ہیں ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے جنات چمٹنے والے صفحہ کو دیکھیں

۔ یہ پروگرام شفا کے اسباب میں سے ایک سبب ہے ۔ شفا دینے والا صرف ایک اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہے ۔ اس لیے اللہ پر جیسا توکل کرنے کا حق ہے ویسا توکل کرنا چاہیے۔اللہ سے اچھا ظن رکھنا چاہیے کہ اللہ ہی شفا دے گا ۔ حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ نے فرمایا ﴿بندہ جیسا ظن کرےمیں اس کے ساتھ ویسا ہوتا ہوں﴾

 

اللہ سے دعا ہے کہ اللہ آپ سب کو شفا دے

آپ کا بھائی

ڈاکٹر عماد النھار

ایمیل کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں

emad_alnahar@hotmail.com

 

 


 
Open Stats2 Database Failed
Error Number: 1045Error Description: mysql_errorQuery: SELECT * FROM stats_day where date='2024-12-09'strWhere: